23 جون 2012 - 19:30

ریڈیو زاہدان - پاکستان کے اقتصادی مرکز کراچی میں جاری تشدد اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں آج مزید11 افراد ہلاک اور زخمی ہوئے-

ابنا: کراچی سے ہمارے نمائندے کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں 5 افراد جاں بحق اور6 زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام نے کہا ہے کہ منگھوپیر میں دو لاشیں ملی ہیں جنہیں سر پر گولیاں مار کرقتل کیا گیا ہے- ادھر دھوبی گھاٹ اور ملیر سعود آباد میں بھی دو نوجوان کی بوری بند لاشیں ملی ہیں جبکہ لیاری میمن سوسائٹی میں فائرنگ سے ایک شخص مارا گیا - بلدیہ ٹاون ، بنارس ، پاپوش نگر ، گلبرگ اور شاہ فیصل کالونی میں میں بھی نامعلوم دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے 6 افراد کو زخمی کردیا......../169